0

عوام کی فلاح و ترقی ہی پی ٹی آئی کا منشور ہے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و ترقی ہی پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا، ہم عمل کرکے دکھا رہے ہیں۔ عوام میرے دل وجان ہیں۔ جو عزت مجھے مل رہی ہے وہ عوام ہی کی وجہ سے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفود کی جانب سے ان کے علاقوں کے مسائل خود نوٹ کیے اورمتعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ لوگوں کے عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سرکاری محکموں سمیت شہریوں کی عزت میری عزت ہے لہٰذا عوام کے جائز کاموں میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اوران کی بہتر خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سوات کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے، جن میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خواہشات اور مشاورت سے مکمل کررہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں