0

پشاور میں ناغے کے دن گوشت کی فروخت پر17 افراد گرفتار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک نے ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی ٹیم نے بورڈ بازار اور کارخانو مارکیٹ میں قصابوں اور ہوٹلوں کو چیک کیا جہاں پر ناغے کے دن گوشت کی فروخت کی جا رہی تھی جس پر 17 قصابوں اور ہوٹلوں کے مالکان و منیجرز کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں