0

ہنگو، ٹل کے علاقہ دلن میں گھر پر فائرنگ اور پولیس مقابلہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ٹل کے علاقہ دلن میں گھر پر فائرنگ اور پولیس مقابلہ۔ ایک حملہ آور ہلاک، دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی۔ تھانہ ٹل کے حدود علاقہ دلن میں معمولی تکرار چچازاد نے گھر کے افراد پر فائرنگ کر دی جس سے خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو حملہ آوروں مے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔ کراس فائرنگ میں حملہ آور عادل مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر دئیے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر خے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ٹل تھانہ کے علاقہ دلن میں عادل نامی نوجوان نے چچازاد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے خاتون اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ مجروح خاندان نے ٹل تھانے میں رپقرٹ درج کروائی جس پر ڈی ایس پی اسد زبیر، ایس اہچ او محمود عالم خٹک کی سربراہی میں دوآبہ اور ٹل کی پولیس دلن  پہنچی۔ حملہ آور عادل اور اس کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں عادل ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ڈی پی او شاہد احمد خان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے اقر واقع کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں