0

اسلام آباد ایئرپورٹ پر آئس ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اے ایس ایف اہلکاروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پونے تین کلو گرام آئس ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر ملزم کو گرفتار کرکے انسدادمنشیات فورس کے حوالہ کردیا۔ بتایا گیا ہے گرفتار ملزم ایک ہینڈلر کے زریعہ کام کرتا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے کہ کس جگہ سے یہ آئس ہیروئن لے کر بیرون ملک جارہا تھا۔ جس گروہ کے ساتھ گرفتار ملزم کام کررہا تھا اس کو پکڑنے کے لیے اب کاروائی کی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں