0

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا گاڑیوں کی فٹنس نمبر پلیٹ کے خلاف سخت کاروائی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا آر ٹی اے سیکر ٹری ایبٹ آباد کے ہمراہ دیہی و پہاڑی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کا سلسلہ شروع جو گاڑیاں اورلوڈ ہوں یا بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے ہوں یا جن گاڑیوں کو سرکاری نمبر پلیٹ کے علاوہ کوئی نام وغیرہ والی نمبر پلیٹ لگی ہو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمودخان کی زیر نگرانی ضلع ایبٹ آباد کے مختلف مقامات جنمیں حویلیاں، چیڑ سجیکوٹ، بگنوتر، ٹھنڈیانی، ترنوائی، گلیات اور شیروان کے بالائی علاقوں میں اوور لوڈنگ، بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ اور ایسی گاڑیاں جنہوں نے سرکاری منظور شدہ نمبر پلیٹس کے علاوہ ذاتی نام کندہ کروائے ہوئے ہیں ایسے تمام عناصر کیخلا ف ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا آر ٹی اے سیکر ٹری ایبٹ آباداور انکی ٹیم کے ہمراہ ایک بار پھر سے کارروائیاں شروع کردی گئی۔ ان کارروائیوں کا مقصد عوام الناس کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کیساتھ ساتھ انکی جان و مال کی حفاظت و پاسداری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں