0

جمرود میں ہمارے اغواء شدہ بھائی کو بازیاب کیا جائے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیض علی، شیررحمن،حاجی ثابت خان، حاجی لعل خان اور فضل امین سکنہ ریگی للمہ نے کہا ہے کہ ہمارے بھائی احسان اللہ کو عمرحیات نے 8دسمبر کو جمرود علاقہ نئی آبادی سے اغواء کردیا جبکہ گاڑی میں موجود 20لاکھ روپے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔انھوں نے کہا کہ 8دسمبر کو ہمارے بھائی احسان اللہ اور حاجی ثابت خان، گلاب محمد ولد زرمحمدسے زمین کا سودا کرنے کے لئے جمرود علاقہ نئی آبادی آئے تھے اس موقع پر عمرحیات نے اپنے مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے بھائی احسان اللہ کو زبردستی گاڑی سمیت اغواء کیا اوران کے ساتھ موجود 20لاکھ روپے اور موبائل بھی لے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے جمرود تھانہ میں ایف آئی آر درج کی ہے جنھوں نے دو افراد کو بھی گرفتار کرلئے ہیں۔ انھوں نے آئی جی پولیس، ڈی پی او خیبر سے اپنے بھائی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو دن کے اندراندر ہمارے بھائی کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو باب خیبر کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر بھرپور احتجاج کرینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں