0

دنیا بھر میں کورونا کیسز 7 کروڑ 45 لاکھ سے مجاوز ہوگئ

واشنگٹن/نئی دہلی/برازیلیا/ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 55 ہزار 44 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 487 اور 99 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 822 اور 70 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 27 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 48 ہزار 564 ہے۔فرانس میں 24 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 361 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 19 لاکھ 13 ہزار کورونا کیسز اور 65 ہزار 520 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اٹلی میں بھی 18 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 66ہزار 537افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔اگلے 38دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں 21دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں