0

شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے علاقوں میں شدید سردی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے علاقوں میں شدید سردی کی لہرہے۔ کالام میں پارہ منفی بارہ ڈگری تک گرگیا۔ کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت منفی سات ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں جمعرات کو بھی موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد ر ہا۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا،استور منفی دس،قلات منفی نو،اسکردو منفی آٹھ، گوپس، مالم جبہ،کوئٹہ، بگروٹ اور زیارت میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں