0

گیس لوڈ شیڈنگ نےعوام کوعذاب میں مبتلا کردیا

سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے دن بھر میں شہرمیں گیس بند رہتی ہے جس کا فائدہ ہوٹل مالکان کیساتھ ساتھ گیس سلنڈر فروخت کرنیوالوں کو ہورہا ہے محکمہ سوئی گیس کا عملہ گیس کو بند کردیتا ہے یا پھر اس کا پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ اس پر کھانا پکانا انتہائی دشوار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں اور گیس کی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کیلئے کھانے پینے کی اشیا کی تیاری ممکن ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں