0

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا۔ڈائریکٹرآپریشنزکے مطابق ایبٹ آباد میں بیکریوں اورڈسٹری بیوشن سنٹرز سے 2 ہزار 300 کلوغیرمعیاری اورزائد المیاداشیائے خوردنوش برآمدکرلی گئیں۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کئی بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس کوسیل کردیا گیا۔ دوسری جانب لکی مروت تحصیل نورنگ میں 1 ہزار 800 کلو ناقص اورغیرمعیاری آٹا برآمدکرکے بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ڈائریکٹرآپریشنز کے مطابق بنوں میں صفائی کی ناقص صورتحال اور باسی تیل کیاستعمال پر چیپس فیکٹری سیل کردی گئی۔ ہنگو بازاراورسمانہ بازارمیں صفائی کی ناقص صورتحال پر چیپس فیکٹری سیل بھی کردی گئی۔مردان میں بڑی مقدار میں زائد المیاد مشروبات تلف،چترال میں دروش بازار میں کاروائی کے دوران 40 کلو زائد المیاد اشیاء برآمدکرلی گئیں۔ لوئرکرم میں 40 کلو سے زائد چائنہ سالٹ برآمد کیاگیا جبکہ لوئردیر میں نمک فیکٹریز کا جائزہ لیا اورآیوڈین کی کم مقدار پرکئی یونٹس کو وارننگ نوٹس جاری کردئیے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں