0

درگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ

         ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحا ن خٹک کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ نے ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے اکسیجن سلنڈر اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی جوکہ اطمینان بخش پایا گیا۔بعد ازاں انہوں نے درگئی بازار سے ناجائز تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا اس طرح درگئی  بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور صفائی کی صورتحال کابھی جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں