0

سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں میں کمی

سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) مقامی پیداوار مارکیٹ میں آنے سے سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں نیچے آنے لگیں، 130روپے کلو میں فروخت ہونیوالا آلو اب 50 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے اسی طرح اڑھائی سو روپے کلو تک فروخت ہونیوالا ٹماٹر 100 سے 130 روپے کلو پر آگیا ہے دو ہفتے قبل 80 روپے کلو فروخت ہونیوالی گوبھی اب 25 سے 30 روپے کلو میں دستیاب ہے پیاز جوکہ 150 روپے کلو تھا اب چھوٹا پیاز 45 روپے جبکہ بڑا پیاز 50 روپے کلو میں دستیاب ہے اسی طرح ادرک لہسن اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں