0

شانگلہ میں محکمہ زراعت زمینداروں فارم سروسیز سنٹر کے زیر اہتمام

    الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں محکمہ زراعت زمینداروں فارم سروسیز سنٹر کے زیر اہتمام وزیراعظم ایمر جنسی پروگرام کے تحت تقریب منعقد ہو ا جس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسداللہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شانگلہ جان محمد خان نے کہا ہے کہ علاقے کے کسانوں کو گندم اور دوسری فصلوں کی پیدوار بڑھانے کے لئے زراعت کے اصولوں اور طریقوں پر کام کرنا چاہیئے کاشتکاروں کو اس سال شانگلہ میں 2350 بیگ گندم بیج رعایتی نرخ پر کسانوں کو دیا گیا ہے شانگلہ میں زراعت کی ترقی کیلئے کسانوں کے ساتھ باہمی رابطہ اور ایسے پروگراموں کے زریعے کسانوں میں اگاہی پیدا کی جائے گی زراعت کے رہنماء اصول کو مد نظر رکھکر کسان اپنی فصل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں کسانوں کو چاہیئے کہ وہ محکمہ زراعت کے ساتھ صلاح مشورے کریں ہمارا ملک اور علاقہ ایک زرخیز خطہ ہے اور ہم زراعت کی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوش کرے گی اور دستیاب وسائل کو استعمال میں لاکر کسانوں کے فلاح وبہبود اور زرعی ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینگے شانگلہ کے زمیدارزرعی کسان ڈیلروں سے حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی والے کھاد یں منا سب قمیت پر خرید سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شانگلہ جان محمد خان نے کہا کہ کسان ڈی اے پی کھاد کاشت کے وقت ضرور استعمال کریں،گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہایت ضروری ہے گندم میں پیدا ہونے والے جڑی بوٹیوں کا بروقت خاتمہ زیادہ پیدوار لینے کیلئے اہم ہے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کے علاوہ کسانوں سے محکمہ زراعت کے سبجکیٹ سپشلسٹ محمد شاہد نے کہا کہ گندم پر زیادہ بارشوں سے لگنے والی سرخی اور کنگی کے کیڑوں کے تدارک کے بارے کسانوں کوبتایا اس اجتماع سے ماڈل فارم سروسیز سنٹر کے نائب صدر حسن زیب اور جنرل سیکرٹری خا ن بہادر نے بھی خطاب کیا پروگرام میں کسانون نے بھرپور دلچسپی لی۔زراعت میں سٹاف کی کمی کودور کیا جائے کسانوں نے اس بارے میں اپنی تجاویز بھی پیش کردیئے کسانوں کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگرامات کو منعقد کیا جائے جس سے زمینداروں اور کاشت کارمستفید ہوں گے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں