0

ناسانے ہمالیہ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں، لاہور اور نئی دہلی بھی واضح

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خلاء سے لی گئی برف سے ڈھکی ہمالیہ کی چوٹیوں کی تصاویر جاری کر دیں۔تصاویر میں پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی روشنیاں بھی واضح ہیں۔ناسا نے بین الااقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی برف سے ڈھکی ہمالیہ کی چوٹیوں کی تصاویر انسٹا گرام پر جاری کی ہیں۔ناسا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ برف سے ڈھکے ہوئے ہمالیہ کے پہاڑوں کے شاندار نظارے کی بڑی اور واضح تصویر ناسا کے انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کے عملے کے ایک رکن نے لی ہے۔ناسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بلند پہاڑی سلسلہ ہمالیہ بھارت اور یورایشیئن ٹیکٹونک پلیٹوں کے مابین 5 کروڑ سال قبل پیش آنے والے تصادم کا نتیجہ ہے۔ہمالیئن رینج کے جنوب میں یا تصویر میں دائیں طرف شمالی بھارت اور پاکستان کا زرخیز خطہ نظر آ رہا ہے۔ہمالیئن رینج کے شمال میں جبکہ تصویر میں بائیں جانب تبت پلیٹو یعنی دنیا کی چھت ہے۔تصویر میں بھارت میں نئی دہلی اور پاکستان میں لاہور کے روشن شہر بھی نمایاں نظر آ ر ہے ہیں، جبکہ ماحولیاتی ذرات کا نارنجی ہالہ شمسی تابکاری پر ردِ عمل ظاہر کرتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں