0

جمرود پریس کلب الیکشن کابینہ کا اجلاس

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں تمام کمیٹی ممبران نے شرکت کی اپنے پہلے اجلاس میں شفاعت آفریدی کو چیئرمین جبکہ سعیدزمان آفریدی کو سیکرٹری منتخب کیا گیا کافی غورروغوض کے بعد جمرودپریس کلب کے انتخابات کو جمرودرپریس کلب کے آئین کے تحت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسکے لئے شیڈول ترتیب دیا گیا شیڈول کے مطابق 20دسمبر2020کو کاغذات جمع کرنے،22دسمبر2020کو اعتراضات،23دسمبر2020کو اعتراضات پر فیصلے اور اسی تاریخ رات تک کاغذات کی واپسی اور 24دسمبر2020کوحتمی لسٹ آویزاں کیا جائے گا۔جبکہ انتخابات 27دسمبر2020بروز اتوار جمرودپریس کلب کے بلڈنگ میں منعقد ہونگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں