0

سوات، کانجو ایوب بریج میں بنےہوئےنالے عوام کیلئے وبال جان بن گئے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کانجو ایوب بریج میں بنے ہوئے نالے عوام کیلئے وبال جان بن گئے نالوں کے وجہ سے گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، بڑے نالوں کے وجہ سے ٹائروں کو نقصان پہنچتا ہے پل کے حصوں کو ملانے والا لوہا مکمل طور پر ٹوٹ گیا، انتطامیہ خاموش،سوات کے دو بڑے تحصیل بابوزی اور تحصیل کبل کو ملانے والا واحد کانجو ایوب بریج نہایت ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، پل کے حصوں کو ملانے والا لوہا پل سے غائب ہونے لگا جس کے باعث نہ صرف گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ لوہا نہ ہونے کے وجہ سے پل میں بننے والے بڑے کھڈے بھی نوتعمیر شدہ ایوب بریج کی خوبصورتی میں بدنما داغ ہے، موٹر کار ڈرائیو شاہ خالد نے آزادی ڈیجیٹل کو بتایا کہ ان کھڈوں کے باعث گاڑیوں کو نہ صرف نقصان پہنچتا ہے بلکہ جگہ جگہ ان کھڈوں کو گاڑی روکنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ اس مسلئے پر بلفور کام شروع کرے تاکہ آنے والے سیاحوں سمیت علاقائی مکینوں کو آمدورفت میں آسانی ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں