0

ملاکنڈ میں گرافکس ڈیزائننگ کا تین ماہ کا ٹیکنیکل کورس اختتام

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈکے زیر اہتمام گرافکس ڈیزائننگ کا تین ماہ کا ٹیکنیکل کورس اختتام پذیر ہو گیابرائیویٹ فیوچر کمپیوٹر اکیڈمی کے تعاون سے کورس مکمل کرنے والے30مستحق غریب نوجوانوں میں سر ٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ کے کانفر نس روم میں ہو ئی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ شاہ سمیت اکاؤنٹس آفیسر فضل جبار اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک طارق شہزاد  نے شرکاء میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ ڈی وائی او کی جانب سے اے ڈی سی اور اے او کو یادگاری شیلڈز دی گئیں اے ڈی سی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری نئی نسل اور نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثا ثہ ہے دور حا ضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلئے انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کی فراہمی سب کی ذمہ داری ہے اسی سلسلے میں حکومت اور مختلف سرکاری ادارے بھرپور اقدامات کر رہی ہے نوجوانوں کو ان سہولتوں سے استفادہ حا صل کر نا چاہیے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں