0

پشاور بی آر ٹی بس میں خرابی، سروس جزوی طور پر معطل

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں بی آر ٹی بس  تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی نے کہا کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی اور ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے تحت چلائی گئی بس سروس میں مسائل کوئی نئی بات نہیں۔اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں