0

ہنگو، اورکزئی میں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو گہرے کھائی میں جاگری

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اورکزئی میں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو گہرے کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 4 خواتین جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے لوئر اورکزئی سے مسافر کوچ باڑہ خیبر جا رہی تھی موڑ کاٹتے ہوئے فیروز خیل بانڈہ کے مقام پر گہرے کھائی میں جا گری۔ حادثے کے بعد فوری طور پر اورکزئی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور 4 جاں بحق خواتین کو مقامی ہسپتال پہنچایا جبکہ دس زخمیوں کو کلایہ ہیڈ کوارٹر اور کوہاٹ ہسپتال کے لئے ریسیکیو کیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں