0

تخت بھائی یونین کونسل پٹ بابا اے این پی پیسابقہ ناظم مستعفی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی یونین کونسل پٹ بابا نمبر 3 کے سابقہ ناظم محمد خان عرف سور نے تخت بھائی میڈیا نیوز کے پروگرام میں اے این پی سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ کے لیے تمام پارٹیوں سے سیاست کا رابطہ بھی ختم کرنے کا اعلان کیا مزید کہا ہمارے یونین کونسل کی عوام پریشان نہ ہو میں آپ لوگوں کی خدمت مرتے دم تک کرتا رہوں گا ووٹ کے خاطر نہیں بلکہ بھائی چارے کے خاطر میں اپنے کونسل سے دو دفعہ کامیاب الیکشن لڑا ہوں کیونکہ وہ ایک عوامی ریکارڈ ہے اور آئندہ تیسری بار الیکشن میں ہیٹرک کروں گا اور جو بھی میرے سامنے کھڑا ہوگا اس کو ہار کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا میں ایک عوامی خدمتگار ملنگ آدمی ہوں۔ قابل احترام فخرمردان حیدر خان ہوتی آج بھی میرے پسندیدہ لیڈر ہے لیکن اس کے آس پاس جو لوگ ہیں وہ اس پارٹی کو تباہ کررہا ہے حیدر خان کو چاہئے کہ ان لوگوں کو پہچان سکے تاکہ نظریاتی ورکر کا پتہ چلے کہ کوئی کتنا مخلص ہے اپنے پارٹی سے۔ لوگ مجھے ووٹ پارٹی کے خاطر نہیں دیتا بلکے مجھے لوگ میرے خدمت کے خاطر دیتا ہیں کیونکے وہ میرے بھائی ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ میں نے اس پارٹی کی خاطر بہت قربانیاں دی ہے۔ اور میرے قربانیوں نے کوئی رنگ نہیں لایا. اس پارٹی میں اپنے ورکر کی کوئی قدر نہیں تو وہ عوام کا کیا خدمت کریں گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں