0

مالاکنڈ اے ڈی سی اور ایکسیئن ایریگیشن کے تبادلے، مسلم لیگ (ق) کی مذمت

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) ملاکنڈنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ شاہ اور ایکسیئن ایریگیشن انجینئر علی خان کے تبادلوں کی پر زور مذمت کی ہے اور ان ایماندار و فرض شناس افسران کے تبادلوں کی فوری منسو خی کا مطالبہ کیا ہے پی ایم ایل کیو کے ضلعی صدر مزدور رہنما گل زمین نے پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان اور چیف سیکر ٹری سے معاملے کی تحقیقات کی اپیل کی ہے تا کہ اے ڈی سی کی تعیناتی کے صرف بیس دن بعداور لینڈ مافیا کی ایماء پر ایکسئین کے تبادلے میں ملوث عناصربے نقاب ہو سکیں انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ کا مخصوص کرپٹ مافیا یہاں کے ایماندار اور فرض شناس افسران کے خلاف سر گرم ہے جو کہ نہ صرف علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازش ہے بلکہ تحریک انصاف اور اس کی حکومت کی بد نامی کا سبب بھی ہے انھوں نے کہاکہ ان تبادلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی جانب سے بھی بر ابرتحفظا ت کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ یہاں کے سنجیدہ شہری اور سماجی وسیاسی حلقے بھی تشویش وبے چینی میں مبتلا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں