0

ہمارے والد کو بیگناہ قتل کیا گیا ہے ہمیں انصاف دلایا جائے

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والے اشتیاق احمد نے اپنے بھائی مشتاق کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں زمینی تنازع پر ملک اسرار اوران کے خاندان نے ہمارے والد بہادر شاہ قوم شیرخان خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا جس پر ہم ملک اسرار کوکی خیل اور انکے خاندان سے جواب طلبی کا حق رکھتے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ کس بناء پر ہمارے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ میں اور میرے بھائی اس وقت بہت چھوٹے تھے اور اس حوالے سے مخالفین کے ساتھ ہمارا کوئی صلح جرگہ وغیرہ نہیں ہوا ہے۔میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ اسرار کوکی خیل شیرخان خیل اور انکے خاندان سے پوچھتا ہوں کہ ہمارے والد کو قتل کرکے انہوں نے ہمارے ساتھ زیادتی کیوں کی ہے۔انہوں نے حکومت اور تمام متعلقہ اداروں سے بھی انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں