0

افغانستان میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق

کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں دھماکے کے بعد 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ۔افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی 5 میں کیئے گئے دھماکے میں رکن  پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں رکنِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک بھی زخمی ہو گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں