0

پشاور پولیس نے رہائشی مکان میں قائم شراب فیکٹری کو سیل کردیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران رہائشی مکان میں قائم شراب فیکٹری کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عمران خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ پھندو کی حدود شہیدا ٓباد کے ایک رہائشی مکان میں کچھ مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں جس پر ڈی ایس پی گلبہار لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو ہمایون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر چھاپہ مار کر مکان میں قائم دیسی شراب فیکٹری سیل کر دی۔ کارروائی کے دوران گھر سے 525 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان محمد جلال ولد محمد اقبال سکنہ کوہاٹی گیٹ،یاسر ولد شوکت سکنہ وزیر باغ،عبد القادر ولد مکرم سکنہ باڑہ اور شوکت ولد محمد اسلم سکنہ وزیر باغ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شراب بنانے میں استعمال ہونے والے خام مال سمیت تمام سامان اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے مکان کرائے پر حاصل کر کے مکروہ دھندہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں