0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1691772 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،میونخ،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1691772ہو گئیں،مصدقہ کیسز 7کروڑ66لاکھ 19ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 323401ہوگئیں،کیسز1کروڑ80لاکھ77ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کوروناسے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 145513ہو گئیں اورکیسز1کروڑ31ہزار ہو گئے۔روس میں کورونا سے 50347افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد 28لاکھ19ہزار سے بڑھ گئی۔ برازیل میں  اموات 1 لاکھ 86 ہزار 356 اور 72 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔فرانس میں 24 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 418 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17851ہو گئی،کیسز20 لاکھ 4 ہزار 219 تک پہنچ گئے۔برطانیہ میں اموات 67075ہو گئیں،کیسز20 لاکھ 4 ہزارسے بڑھ گئے۔ اٹلی میں بھی 19 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 68 ہزار 447 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔mk

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں