0

امریکی شہری نے چترال میں مارخور کا کامیاب شکار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا

چترال (گل حماد فاروقی) امریکی شہری نے چترال کے جنگلی علاقے توشی شاہ شاہ میں قومی جانور مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے البرہان وی سی سی کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے بتایا کہ امریکی شہری  جوزف بریڈ فورڈ جو پانچ دن تک چترال میں رہا اور اس کا خواہش تھا کہ وہ تیر کمان سے شکار کرے اسلئے وہ صبح  چھ بجے شکار کی جگہہ پر جاتا اور شام  کے بعد واپس لوٹتا۔ تاہم کل وہ تیر کمان سے شکار کرنے میں کامیاب ہوا۔شہزادہ سکندر الملک کے مطابق اس مارخور کی سینگ  39 انچ لمبی ہیں  اور یہ بڑے ساحت کا مارخور تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارخور کی شکار کیلئے چونکہ بین الاقوامی سطح پر بولی لگائی جاتی ہے اور کامیاب بولی دہندہ کو ہنٹنگ ٹرافی کا پرمٹ مل جاتا ہے اس مارخور کی شکار کیلئے بھی امریکی شہری نے 85000 امریکی ڈالر  کے عوض یہ پرمٹ حاصل کیا ہے۔اس شکار کی حاص بات یہ ہے کہ یہ روایتی طریقے سے ہٹ کر کی گئی عام طور پر مارخور کا شکار خود کار ہتھیاروں سے کی جاتی ہے مگر اس مرتبہ آٹومیٹک ہتھیار کی بجائے تیر کمان سے اس کا شکار کیا گیا اور امریکی شہری نے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں