0

ایبٹ آباد میں کورونا وباء کی روک تھام اورماحول دوست بیگز آگاہی مہم

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ روز ضلع بٹگرا م کی تحصیل آلائی میں چیئرمین ڈیڈک کمیٹی انجینئر محمدزبیرخان،اسسٹنٹ کمشنر آلائی نورمحمد، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹی ایم او آلائی عابدحسین سواتی، لانفورسمنٹ آفیسر سیدالطاف حسین شاہ نے ماحول دوست بیگز کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں سٹی بازار میں عام عوام اور دوکانداروں میں ماحول دوست بیگز تقسیم کیے گئے اور ہدایات جاری کی کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال ترک کر کے ماحول دوست بیگز استعمال کریں تاکہ شہر صاف ستھرا رہے اس کے ساتھ ساتھ ماسک بھی تقسیم کیے گئے اور تمام شہریوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ماسک کا استعمال ضروری بنائیں ماسک ہی اس بیماری کا واحد علاج ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں