0

سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں

ریاض (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی جانب سے ایک ہفتے کیلئے بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئیں۔ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم منظر عام پر آنے سے عارضی طور پر انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن معطل کر دیا گیا، فی الحال ایک ہفتے کے لئے عارضی طور پر فلائٹس معطل کی گئی ہیں جبکہ فلائٹس معطلی کے فیصلے کو ایک ہفتے سے مزید بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے کووڈ کے باعث تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔سعودی مراسلہ میں کہا گیا کہ پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی لگائی گئی ہے جو مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں