0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1699498 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،فرانس،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 71 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 99 ہزار 498 اموات ہو چکی ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 24 ہزار 869 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 843 اور ایک کروڑ 56 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 773 اور 72 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 28 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 50 ہزار 858 ہے۔فرانس میں 24 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 549 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 20 لاکھ 24 ہزار 601 افراد متاثر اور 18 ہزار 97 ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں 20 لاکھ 40 ہزار کورونا کیسز اور 67 ہزار 401 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 19 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 68 ہزار 799 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔mk/nsr

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں