اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کوپارلیمان کے تقدس اورجمہوری اقدارکی پاسداری کویقینی بنانا چاہئے۔وزیراعظم عمران خان سے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی نظام پرگفتگوہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمان قانون سازی، جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اورسب سے بڑا آئینی فورم ہے، تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اورجمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہئے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آوازاٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے، پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اورآئین کی پاسداری ہے۔
0