0

سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، عام طور پر ایوان بالا کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں، سینیٹ کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو ریٹائر ہورہے ہیں،  ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا  ہے کہ گذشتہ چند روز سے حالیہ انتخابات سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں،الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتا ہے اور الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سینیٹ انتخابات قبل از وقت کرانے میں کوئی حقیقت نہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل از وقت کرانے اور خفیہ رائے شماری کی بجائے شو آف ہینڈز سے(ہاتھ کھڑا کرکے)کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں