0

ایئرچیف کی پاک چین فضائی مشقوں کے دوران چینی ساختہ جہاز میں پرواز

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ  ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں پروازکی۔ ایئر چیف نے فضائی مشق میں حصہ لینے والے شرکا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کو سراہا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں پروازکی۔ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ملٹری ایوی ایشن ٹیکنالوجی دور جدید کی عسکری ضروریات کا ایک اہم جز ہے۔ شاہین سیریز مشقیں دونوں فضائی افواج کے لیے ایک دوسرے کی جنگی مہارت سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اس مشق سے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجودہ پیشہ وارانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں