0

بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تھاکوٹ بازار دورہ

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرII بٹگرام سردار فیاض احمد نے تھاکوٹ میں مختلف دینی مدارس کا دورہ کیا مدارس کے منتظمین سے حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے کورونا وباء کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیزکے حوالے سے بات چیت کی۔ بعدازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے تھاکوٹ  بازار کا دورہ بھی کیا دوران چیکنگ مختلف ہوٹلز، نان شاپ، جنرل سٹورز،بیکریز، سبزی و فروٹ فروشوں کے نرخنامہ اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوشی کے ایکسپائری، معیار،اور قیمتیں  چیک کی اور  خلاف ورزی کرنے والوں  پر جرمانے بھی عائد کیے اور اس کے ساتھ ساتھ دوکانداروں اورعوام کو ہدایات کہ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ کورو نا ایس او پیزپر عمل کو یقینی بنائیں۔آپکی صحت و تندرستی ہماری اولین ترجیح ہے. بلا ضرورت بازار نہ آئے، ماسک استعما ل کریں، اپنے ہاتھوں کو  وقفے وقفے سے 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھوئیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں