0

جمرود میں اکاؤنٹنٹ جنرل کے دو ٹیموں کے درمیان کرکٹ دوستانہ میچ کھیلا گیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود سپورٹس کمپلیکس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخواہ آفس پشاور کے دو ٹیموں اے اور بی کے درمیان کرکٹ کا دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں ا حمد علی بی ٹیم نے سلمان اے ٹیم کو شکست دے کر جیت لیا جس میں احمدعلی مین آف دی میچ قرار پائے۔دوستانہ میچ کے مہمان خصوصی حاجی سید الاسلام پاکستان اکاونٹنٹ اینڈ آڈیٹر خیبر پختونخوا ہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور ارشد خالد جنرل سیکرٹری سوشل ویلفئیر اینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ اے جی آفس پشاور کے سرکاری اہلکاروں کے درمیان میچ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ان کو کچھ لمحے انٹرٹینمنٹ مہیا کرنا تھا جبکہ پاکستان کے سطع پر کھلاڑیوں کو تیار کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلاع خیبرمیں کرکٹ کا میچ کا انعقاد اس لئے کیاگیاکہ دوسروں علاقوں کی نسبت یہاں پر بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک پرامن ماحول نے ہمیں یہاں کھینچ لایا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں