0

سوات ڈپٹی کمشنر کا عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی رابطہ کا باقاعدہ اجلاس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں ضلع رابطہ کاری کا پہلا باقاعدہ اجلاس ڈی سی آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم پی اے عزیزاللہ گران اور ضلعی محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف عوامی مسائل زیر بحث آئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ رابطہ کاری کے پہلے اجلاس میں ضلع سوات میں کرشنگ سے متعلق مسائل زیر بحث رہے۔ اجلاس میں سیدو شریف ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کے غیر فعال ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ محکمہ پولیس میں ٹرانسفر پالیسی پر بھی سوالات کیے گئے۔ اس طرح مین روڈ کے درمیان بجلی کے کھمبوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ لینڈ ریکارڈ سے متعلق مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں