0

مالی سال میں کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا،سٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے، نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6بلین ڈالررہا جب کہ گذشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7ملین ڈالرتھا۔انہوں  نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13بلین ڈالرہیں اوراس طر ح سٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں