0

ملاکنڈ ڈویژن نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ ڈویژن نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ لوگوں کے امنگوں کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ملاکنڈ ڈویژن مرکزی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے جدید آمدورفت کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول بھی مہیا کر رہے ہیں۔ پارٹی کی بھاگ دوڑ ایماندار اور نوجوان قیادت کے پاس ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی سوچ کے عین مطابق پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ بونیر کے مسائل حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ سیاسی کارکن اور لیڈرز خادم بن کر عوام کی خدمت کریں۔ بونیر کے دورہ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی کا بونیر میں ضلعی قیادت سے ملاقات میں اظہار خیال۔بونیر کے دورے کے موقع پر ضلع کابینہ کے ممبران نے پارٹی امور کے حوالے سے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلعی صدر سید سالار جہان باچا، ڈیڈک چیئرمین ضلع بونیر سید فخر جہان باچا، ضلعی جنرل سیکرٹری کبیر خان اور بونیر کے نو منتخب تنظیم کے عہدیداران موجود تھے، فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے اور لوگوں کی توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز ہے، ڈویژن بھر میں شمولیتی تقاریب کا سلسلہ کورونا کیوجہ سے روک دیا گیا ہے جونہی کوروناوباء کے پھیلاؤ کا خدشہ کم ہو گا تو دوبارہ شمولیتی تقاریب کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں