0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1708837 ہوگئیں

 نیویارک،نئی دہلی، ماسکو، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1708837ہو گئیں،مصدقہ کیسز کی تعداد 7کروڑ77 لاکھ13 ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 326772ہوگئیں اور کیسز1کروڑ84لاکھ73ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 146145ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ75ہزار سے بڑھ گئی۔روس میں 51351افراد لقمہ اجل بن گئے اورکیسز28لاکھ77ہزار سے سے تجاوز کر گئے۔ برازیل میں ہلاکتیں 187322 تک پہنچ گئیں اورکیسز72لاکھ64ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 60900افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 24لاکھ79ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ترکی میں اموات 18351ہو گئیں اور کیسز 2043704بڑھ گئے۔برطانیہ میں 67616افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز20لاکھ 73ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 69214ہو گئیں اور19لاکھ64ہزار سے تجاوز گئے۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 45 لاکھ 88 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں