0

بجلی 1 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سی سی پی اے نے بجلی ایک روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔نیپرا کے مطابق درخواست اکتوبر اور نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے)نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کے لیے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی۔دونوں درخواستوں پر سماعت 30 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں