0

نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی، مشہور منشیات فروش گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔ مشہور منشیات فروش گرفتار۔754 گرام آئس اور 01 کلوگرام چرس برآمد۔ آئی جی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے منشیات فروشوں کیخلاف جاری کردہ دوٹوک احکامات کی روشنی میں نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس افسیر کیپٹن (R) نجم الحسنین کی سربراہی میں منشیات فروشوں (آئس) کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔بلال حلیم SHO رسالپور نے مشہور منشیات فروش حارث ولد حکم خان ساکن بہرام کلے رسالپور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 754گرام آئس اور01کلوگرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے 02آئس فروشوں کو گرفتار کرکے 53گرام آئس برآمد کر لی۔نوجوان نسل کو نشے کی لت سے چھٹکار ا دلانے کیلئے نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں