0

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ (کے پی کے) کی صوبائی کابینہ کا اجلاس

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس چئیرمین آصف اقبال داودزئی کی زیر نگرانی ہوا جسمیں صوبائی صدر احمد علی درویش،صوبائی جنرل سیکریٹری ابوالفیض، صوبائی سینئر نائب صدر اسلام بہادر، صوبائی نائب صدر شاہ ولی، صوبائی سوشل میڈیا کی اہم رکن الیاس مروت،صوبائی لیگل ایڈوائزر عارف ایڈوکیٹ صوبائی جائنٹ سیکریٹری عرفان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر سنٹر ریجن کیلئے ابولفیض اور ساوتھ ریجن کیلئے اسلام بہادر کو آنے والے PSRA الیکشن کیلئے اپنے امیدوار نامزد کردیئے اور باقی دو ریجن کے لئے آئندہ دو تین دن میں فیصلہ کیا جائے گا اجلاس میں تمام تنظیموں کی سربراہان کا اجلاس آئندہ ہفتے 26 دسمبر کو پشاور گرائمر سکول خزانہ میں بلایا جائے گا جس میں متفقہ طور پر آئندہ الیکشن، ہشتم امتحان اور پی ایس آر اے کی جانب سے جاری کردہ پر فارمہ پر تفصیلی گفت و شنید ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ PSA کی کوشش ہوگی کہ تمام تنظیموں کو ایک ایجنڈے پر متفق کریں اس سلسلے میں تمام تنظیموں کی سربراہان کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے پروگرام انشائاللہ ہفتہ 26 دسمبر صبح 10 بجے شروع ہو گا۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کے ذریعے PSRA کی جانب سے لگائی گئی بھاری جرمانوں کی فی الفور خاتمے، ہشتم امتحان کو بورڈ کے ذریعے کرانے اور بیجھے گئے پر فارمہ کی مخالفت کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں