0

پشاور کے مزید چارعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مزید 4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن محلہ کوٹلہ خان،حیات آباد فیز 5،گل آباد نمبر دو اورسکندر ٹاؤن میں لگا یا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاز6بجے کیا جائے گا۔چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے۔اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا پر قابو پانا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں