0

سوات میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ہوگیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں مہنگائی کاجن بوتل سے باہر۔موجودہ مہنگائی سے متوسط طبقے کا جینا دوبھر ہوگیا۔ روزبروز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ انصاف کے علمبرداروں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے عوا می حلقے۔انصاف حکومت کے نا اہل ممبران نے عوام کو مسائل و مشکلات کی دلدل میں دھکیل کر خود انصاف کے علمبردار عیاشیوں میں مگن ہے۔جس سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔اب تک انصاف حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جس سے عوام نا اہل ممبرانوں سے بدظن ہوچکے ہیں۔آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متوسط طبقے کے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔عوا می حلقوں نے مو جو دہ حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مہنگا ئی اور مصنو عی مہنگا ئی کے خلا ف ایکشن لے کر غریب عوام کو ریلیف دیا جا ئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں