0

گرین لائن اور اورنج بسوں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) شہر قائد کے عوام کیلیے گرین لائن اور اورنج بسوں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔تفصیلات کے مطابق عوام کیلیے حکومت نے گرین اور اورنج لائن بسوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔حکام نے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت چینی کمپنی گرین لائن کے لیے 80 اور اورنج لائن کیلیے 20 بسیں دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین اور اورنج لائن بسیں پاکستان پہنچنے میں پانچ سے چھ ماہ لگیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں