0

بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر کا کرگ اور کنڈاو بازار کا اچانک دورہ

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی نور محمد آفریدی کرگ اور کنڈاو بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دوکانوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور معیار کو چیک اور سرکاری ریٹ کو یقینی بنانے کے لیے نرحنامے چیک کیا اور گرانفروشی اور صفائی نہ رکھنے پر کئی دوکانداروں کو جرمانہ کیا اور ساتھ ساتھ ٹی ایم اے آلائی سٹاف کے ہمراہ پولیتھین بیگز دوکانداروں میں تقسیم کی اور دوکانداروں کو ہدایات دی کہ کورو نا کی احتیا طی تدا بیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا وباء کی دوسری اور شدید لہر کا مقابلہ ہو سکے اور انسانی زندگی اس وباء سے محفوظ رہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں