0

تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔اسلام آباد کے مانومنٹ میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں، پاکستان بننے میں قائد اعظم کا کلیدی کردار ہے، آج کے دن قائد اعظم کی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان بنا،ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، بھارت میں فسطائی حکومت مسلمانوں اور کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے،کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو دیکھ کر ہمیں شکر ادا کرنا چاہئے،حالات نے ثابت کردیا کہ قائد کا 2 قومی نظریہ صحیح تھا۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے،اجلاس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا، بطور وزیر تعلیم خواہش ہے کہ سکول جلد کھلیں تاہم بچوں کی صحت پر کوئی رسک نہیں لے سکتے، ملک بھر کے دینی مدارس بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے، ان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ کچھ کر سکیں، جے یو آئی (ف)کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔mk/nsr

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں