0

جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل

 برلن (مانند نیوز ڈیسک) جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ میں پاکستانی امام مسجد کو قتل کردیا گیا، امام مسجد کاتعلق ضلع گجرات سے تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی امام مسجد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب چہل قدمی کررہے تھے، نامعلوم حملہ آورامام مسجد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے،26سالہ امام مسجد کو نامعلوم حملہ آوروں نے لوہے کی راڈوں کے پے درپے وارکر کے قتل کیا۔مقامی پولیس نے کہا کہ وہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں اوراس حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔مرحوم شاہد نواز قادری مقامی مسجد المدینہ میں نائب امام کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے تھے۔جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل کو روانہ کیا ہے جو متاثرہ خاندان سے ملاقات کریں گے اور انہیں تمام ممکنہ مدد فراہم کریں گے۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل علاقہ پولیس سے بھی بات چیت کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں