0

ضلع ملاکنڈ میں اقلیتی برادری کے مسائل و مشکلات کو بنیادوں پر حل کیا جائے گا

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کہا ہے کہ انتظامیہ مسیحی برادری کے حقوق اور انکے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے کیونکہ ضلع ملاکنڈ کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے میں مسیحی برادری کا اہم رول ہے۔اور ساتھ ہی پاکستا ن کی ترقی اور استحکام میں بھی مسیحی برادری کانمایا ں کردارہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے تمام تقریبات کو بڑھا چٹرھانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر قسم کی تعاون کرے گی۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈی سی کانفرنس روم بٹ خیلہ میں مسیحی برادی کے تہوار کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں اقلیتی برادری کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کا مبارکباد دی اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ولسن وزیر نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی اس ملک کے محب وطن شہری ہیں جنھوں نے اس ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک اور ولسن وزیر نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں