0

ملک بھر میں یوم قائد اور کرسمس پر عام تعطیل ہوگی

سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھرمیں آج (جمعہ کو) یوم قائد اور کرسمس پر عام تعطیل ہوگی، وفاقی سرکاری ملازمین کی اکثریت دفاتر میں جمعرات کے روز حاضری لگاکر غائب ہوگئی کیونکہ جمعہ کے روز یوم قائد کی تعطیل جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث سرکاری ملازمین تین چھٹیوں کی وجہ سے صبح سویرے ہی حاضریاں لگا کر دفاتر سے غائب ہوگئے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین نے بھی تین چھٹیاں کرنے کیلئے ہفتہ کے روز کی چھٹی کی درخواست اپنے محکموں کو دیدی جبکہ اکثر ملازمین کی بڑی تعداد چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحتی مقامات پر روانہ ہوگئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں