0

یوم قائد اور کرسمس پر پنجاب میں سخت سکیورٹی انتظامات کا حکم

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم قائد اور کرسمس پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے یوم قائد اور کرسمس تقریبات کی بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی۔عثمان بزدار نے کہا کہ چرچوں، مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، متعلقہ افسران اور عملہ امن و امان قائم رکھنے کے لئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے، پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، تقریبات میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے وضع کردہ سکیورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ کی جائے، دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں